امریکی ڈرون تو گرا دیا ،اب کیا ہوگا؟؟

Total
11
Shares
امریکی ڈرون تو گرا دیا ،اب کیا ہوگا؟؟
امریکی ڈرون تو گرا دیا ،اب کیا ہوگا؟؟

چند روز پہلے ہم نے اپنے ایک انگریزی مضمون میں بتایا تھا کہ ایران امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے خلاف جنگ چھیڑنا نہیں چاہتااورامریکہ سے امن مذاکرات بے فاہدہ ہوںگےتاہم وہ اپنے دفاع کےلیےہر ممکن کوشش ضرور کرے گا۔ایران کے اس دعوے کاثبوت گزشتہ روز اُس وقت مل گیاجب ایران نے ایک امریکی ڈرون مار گرایا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ جاسوس طیارہ بین الاقوامی فضاءی حدودکی خلاف ورزی کررہا تھا۔ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے صوبہ ہرمزگان میں جنوبی ساحلی پٹی پر کوہ مبارک نامی حصہ میں امریکی جاسوس ڈرون گرانے کا دعوی کیا تو امریکی صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ایران نے یہ بڑی غلطی کی ہے۔پاسداران کے سربراہ نے اس کے جواب میں کہا کہ ہماری سرحدیں سرخ لکیر کی مانند ہیں جو بھی انہیں عبور کرنے کی کوشش کرے گا، تباہ کردیا جاءے گا۔معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کا یہ آرکیو ۴گلوبل ہاک نامی ڈرون انتہاءی بلندی پر۳۰ گھنٹے سے بھی زیادہ مسلسل محو پرواز رہ سکتا ہے۔یہ ڈرون ایک میزایل کے ذریعے گرایا گیا جسکی تصاویر بھی ہر قسم کے میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہیں

امریکہ گزشتہ کءی سالوں سے ایران پر حملے کے لیے منصوبہ بندی کررہا ہے۔اگر یہ کہا جاءے کہ افغانستان ،عراق اور پاکستان پر مختلف اوقات میں کیے گیے امریکی حملے دراصل ایران پر حملے کی راہ ہموار کرنے کےلیے کیے گءےہیں توغلط نہ ہوگا۔

عراق پر کیے گیے حملے کے حوالے سے امریکی اعتراف ریکارڈ پر ہے کہ حملہ غلط اطلاعات کی بنا پر کیا گیا تھااور اس حملے سے مطلوبہ نتاءیج حاصل نہیں کیے جاسکے۔امریکہ جانتا ہے کہ ایران نیوکلیر گروپ کا رُکن نہیں ہے مگراس حوالے سے وہ بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اسی لیے وہ پوری تیاری اور سوچ بچار کے بعد ہی حملہ کرنا چاہتا ہے۔امریکہ کےماضی کےکءی صدور محض اسی وجہ سے امریکہ پر حملہ کرنے کی غلطی سے بچتے رہے ہیں مگرٹرمپ کی جارہانہ پالیسوں کی وجہ سے دنیا کووہ وقت کبھی بھی دیکھنا پڑ سکتا ہےکہ اس خطے میں جنگ چھڑ جاءے۔امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تو یہ پاکستان کے لءے کوءی اچھی خبر ہرگز نہیں ہو گی کیونکہ پاکستان کے دشمن ملک اس وقت پاکستان میں اپنا لُچ ضرور تلنے کی کوشش کریں گے۔

 

Khaled Najeeb Khan

(Author at Attornist)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sign Up for Our Newsletters

Get notified of the best deals on our WordPress themes.

You May Also Like